Windows An easy way to lock screen

ونڈوز کی اسکرین کو لاک کرنے کا ایک آسان طریقہ
پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ 


اگر آپ 2 یا 5 منٹ کے لیئے کہیں جا رہے ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بعد آپ کے کمپیوٹر سے کوئی پنگا نہ لے ۔۔۔۔ اور آپ کمپیوٹر کو بند کرنا بھی نہیں چاہتے۔۔۔۔ کیونکہ کونسا آپ زیادہ وقت کے لیئے کہیں جا رہے ہیں ۔۔۔۔اور آپ یہ بھی چاہتے ہیں کہ جو پروگرام کھلے ہوئے ہیں انہیں بھی کوئی بند نہ کرے تو ۔۔۔۔۔ اس کا ایک آسان حل ہے نا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بس کی بورڈ سے “ونڈو + ایل “ پریس کر دیجئے اور

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

Improve Computer Performance

کمپیوٹر کی کارکردگی کو بہتر بنائیں.
 اگر آپ اپنے کمپیوٹر کی کارکردگی کوبہتر کرناچاہتے ہیں تو یہ چند ٹپس ملاحظہ فرمائیں.


1. اپنی ہارڈ ڈسک میں صرف وہی سافٹ وئیر انسٹال کریں جن کی آپ کو ضرورت ہے. اگر آپ نےکوئی ایسا سافٹ وئیر انسٹال کیا ہے. جس کی آپ کو ضرورت نہیں تھی تو اسے ان انسٹال کردیں.


2. ڈیسک ٹاپ پر کم سے کم چیزیں رکھیں. زیادہ چیزروں کی وجہ سے ڈیسک ٹاپ ریفریش ہونے میں وقت لگاتا ہے.
 3 ۔ سکین ڈیسک۔کو رن کرکے ہارڈ ڈسک میں موجود مسائل کو حل کرلیں.
 4 ۔ ٹیمپریری انٹرنیٹ فائل، ری سائیکل بن کی فائلیں اور غیرضروری فائلیں وقت بوقت ختم کرتے رہیں. اس کا طریقہ یہ ہے کہ کسی بھی ڈرائیو پر رائٹ کلک کریں. اس کی پراپرٹیز میں جا کر Disk Cleanup پر کلک کریں. اس میں موجود تمام فائلیں ڈیلیٹ کردیں.
5. اپنے کمپیوٹر میں زیادہ وال پیپرز، سکرین سیورز، اینیمیٹڈ کرسرز اور تھیمز وغیرہ انسٹال نہ کریں. یہ کمپیوٹر کی سپیڈ کم کردیتی ہیں.
6. اگر آپ کا کمپیوٹر اچانک لائٹ جانے یا کسی اور وجہ سے بغیر شٹ ڈاون کی آپشن کے بند ہوجاتا ہے. تو جب آپ دوبارہ چلاتے ہیں تو سکین ڈسک چلنا شروع ہوجاتی ہے. اسے چلتا رہنے دیں. یہ آپ کی ہارڈ ڈسک اور فائلوں میں موجود خامیوں کو درست کرنے میں معاون ہے.
7. اپنے کمپیوٹر سے غیر ضروری فونٹ ختم کردیں کیونکہ جب آپ کوئی سافٹ وئیر اوپن کرتے ہیں تو یہ اپنے ساتھ فونٹس بھی لوڈ کرتے ہیں جو کمپیوٹر اور سافٹ وئیر کی سپیڈ کم کردیتے ہیں.


8.اپنی ہارڈسک کی تمام ڈرائیور کو کم از کم 1 جی بی تک خالی رکھیں۔جبکہ جس ڈرائیو میں آپریٹیگ انسٹال ہےاس کی سپیس جتنی رکھیں گے اتنا ہی بہتر ہے۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

Increase Internet Speed

انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ
کچھ عرصہ پہلےتک میں ایکس پی وینڈو استعمال کررہا تھا۔ پھرایک رسالےمیں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کے لیے یہ حل مجھے ملا۔ایکس پی میں آزمایا تو واقعی انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافہ ہوا۔کچھ تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اس رسالے کا وہ حل پیشِ خدمت ہے تاکہ ایکس پی استعمال کرنے والے بھائی استفادہ کرسکیں۔


آج کل اپنے کمپیوٹرپر وینڈوز 7 چلا رہاہوں۔ وینڈوز 7 میں بھی اس کے ذریعے اسپیڈمیں کافی اضافہ ہوجاتا ہے۔ مجھے وینڈوز 7 میں Run دکھائی نہیں دے رہا تھا۔اس کے لیے ایک مختصر طریقہ معلوم ہواہے کہ اپنے کی بورڈ سے وینڈوز کی دباکر R پریس کریں ، رن ڈائیلاگ باکس سامنے آجائے گا۔باقی طریقہ کار وہی ایکس پی والا ہے۔




ہمارے گھر میں ایک میگابائٹ کا " ڈی ایس ایل براڈ بینڈ " کنکشن لگا ہے مگر انٹرنیٹ کی رفتار بہت کم آرہی ہے ۔میرے کچھ دوستوں نے اپنے کمپیوٹر کی Sittings میں تبدیلیاں کرکے انٹرنیٹ کی رفتار بڑھارکھی ہے۔ ایسی باتیں لوگ بہت کم ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔ کیا آپ مجھے انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کا طریقہ بتا سکتی ہیں؟ ( احمد اقبال شیخوپورہ )


*۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز انسٹال کرتے ہیں تو وہ آپ کی انٹرنیٹ رفتار کا بیس فیصد اپنی اپ ڈیٹس اور دیگر ضروریات کے لیے ازخود مختص کرلیتی ہے۔ یہ خصوصیت مائیکروسافٹ نے ہر ونڈو میں By Default شامل کی ہوتی ہے۔ اگر آپ وہ بیس فیصد انٹرنیٹ رفتار اپنے استعمال میں لائیں تو آپ کی انٹرنیٹ رفتار میں خاطرخواہ اضافہ ہوجائےگا۔اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔


Run میں جاکر gpedit.msc لکھ کر اوکے کردیجیے۔اب آپ کے سامنے گروپ پالیسی ایڈیٹر کھل جائےگا جس میں آپ مندرجہ ذیل مراحل سے ڈبل کلک کرتے ہوئے گزریں۔


Local Computer Policy > Computer Configuration > Administrative Templates > Network > Qos Packets Scheduler > Limit Reservable Bandwith.


جب آپ Limit Reservable Bandwith پر ڈبل کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک باکس کھلے گا ۔ اس میں آپ کی بینڈوڑتھ Not Configured حالت میں ہوگی۔ آپ اس باکس میں Explane کے ٹیب پر کلک کیجیے ، آپ کو حقیقت کا علم ہوجائے گا۔دوسرے معنوں میں ونڈوز نے آپ کی انٹرنیٹ رفتار کا بیس فیصد اپنے مقاصد کے لیے مختص کرلیا ہے۔ آپ Enable پر کلک کیجیے اور بینڈوڑتھ کی حد صفر میں بدل دیجیے۔ اب آپ اپنے انٹرنیٹ کی سو فیصد رفتار سے مستفید ہوسکتے ہیں۔


" کمپیوٹر مشکلات کا آسان حل"
ازخدیجہ اقبال
صفحہ نمبر۷۵ اردوڈائجسٹ مئی ۲۰۱۰ء

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

Microsoft has release Internet Explorer 9


مائیکروسافٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 ریلیز کردیا ہے
مائیکرو سافٹ نے اپنے براؤزر انٹرنیٹ ایکسپلورر کے نئے ورژن 9 کو ریلیز کرنے کا باقاعدہ پروگرام مرتب کر لیا ہے۔ یہ نیا ورژن 14 مارچ، بروز پیر رات نو بجے ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب ہو گا۔ جبکہ اس براؤزر کے ڈیزائنرز اور ڈیویلپرز کے لیے ایک دعوت کا انتظام بھی اسی ٹائم پر آسٹن سٹی میں کیا گیا ہے۔ دعوت کو مزید پرکشش بنانے کے لیے تین بینڈز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے کارپوریٹ پریزیڈنٹ  
Dean Hachamovitch
نے ٹیسٹنگ کمیونٹی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا ہے جنھوں نے اس براؤزر کے بی ٹا ورژن کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سترہ ہزار مشوروں اور آرا سے نوازا ہے۔
انٹرنیٹ ایکسپلورر 9 کئی نئے فیچرز کے ساتھ اپنے صارفین کا دل جیتنے کے لیے تیار ہے۔ اس کے ٹاپ ٹین فیچرز کے بارے میں جاننے کے لیے وزٹ کیجیے

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

Immoral and Unnecessary way to block Web sites

فحش اور غیر ضروری ویب سائٹس بلاک کرنے کا طریقہ


  C:\WINDOWS\system32\drivers\etcسب سے پہلے اس جگہ پر جائیں

نامی فائل پر ڈبل کلک کریں۔ hosts اب

میں اوپن کریں (Notepad) اس فائل کو نوٹ پیڈ

آخری لائن میں نظر آنے والا آپ کے کمپیوٹر کا آئی پی ایڈریس ہے۔
جس ویب سائٹ کو بلاک کرنا ہے آخری لائن سے نیچے اس آئی پی ایڈریس کو دوبارہ لکھیں
سپیس دیں اور 
WWW
  کے بغیر ویب سائٹ کا ایڈریس لکھیں۔
  
پھر انٹر کرکے دوبارہ آئی پی ایڈریس لکھیں اور
کے ساتھ اسی ویب سائٹ کا ایڈریس دوبارہ لکھیں۔ WWW

جتنی ویب سائٹس بلاک کرنی ہوں اسی طرح لکھتے جائیں
اس فائل کو سیو کرکے بند کردیں۔ کمپیوٹر ری اسٹارٹ کریں اب وہ ویب سائٹ اوپن نہیں ہوگی۔
 گذارش
 جو جو ویب سائٹ فحش یا غلط قسم کی ہوں انہیں اسی طرح اس فائل میں ایڈ کرتے جائیں اور الگ سے نوٹ پیڈ کی فائل میں سیو کرکے اپنی یوایس بی میں بھی رکھ دیں تاکہ جب آپ ونڈو کریں تو وہ فائل اور اس میں جمع شدہ ویب ایڈریس محفوظ ہوں۔ اس طرح اپنے دوستوں اور جاننے والوں کے کمپیوٹرز میں بھی اس فائل سے غلط host نامی فائل میں سیو کرلیں۔

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS