Increase Internet Speed

انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافہ
کچھ عرصہ پہلےتک میں ایکس پی وینڈو استعمال کررہا تھا۔ پھرایک رسالےمیں انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کے لیے یہ حل مجھے ملا۔ایکس پی میں آزمایا تو واقعی انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں اضافہ ہوا۔کچھ تھوڑی سی تبدیلی کے ساتھ اس رسالے کا وہ حل پیشِ خدمت ہے تاکہ ایکس پی استعمال کرنے والے بھائی استفادہ کرسکیں۔


آج کل اپنے کمپیوٹرپر وینڈوز 7 چلا رہاہوں۔ وینڈوز 7 میں بھی اس کے ذریعے اسپیڈمیں کافی اضافہ ہوجاتا ہے۔ مجھے وینڈوز 7 میں Run دکھائی نہیں دے رہا تھا۔اس کے لیے ایک مختصر طریقہ معلوم ہواہے کہ اپنے کی بورڈ سے وینڈوز کی دباکر R پریس کریں ، رن ڈائیلاگ باکس سامنے آجائے گا۔باقی طریقہ کار وہی ایکس پی والا ہے۔




ہمارے گھر میں ایک میگابائٹ کا " ڈی ایس ایل براڈ بینڈ " کنکشن لگا ہے مگر انٹرنیٹ کی رفتار بہت کم آرہی ہے ۔میرے کچھ دوستوں نے اپنے کمپیوٹر کی Sittings میں تبدیلیاں کرکے انٹرنیٹ کی رفتار بڑھارکھی ہے۔ ایسی باتیں لوگ بہت کم ایک دوسرے کو بتاتے ہیں۔ کیا آپ مجھے انٹرنیٹ کی رفتار میں اضافے کا طریقہ بتا سکتی ہیں؟ ( احمد اقبال شیخوپورہ )


*۔۔۔۔۔۔۔۔۔جب آپ اپنے کمپیوٹر میں ونڈوز انسٹال کرتے ہیں تو وہ آپ کی انٹرنیٹ رفتار کا بیس فیصد اپنی اپ ڈیٹس اور دیگر ضروریات کے لیے ازخود مختص کرلیتی ہے۔ یہ خصوصیت مائیکروسافٹ نے ہر ونڈو میں By Default شامل کی ہوتی ہے۔ اگر آپ وہ بیس فیصد انٹرنیٹ رفتار اپنے استعمال میں لائیں تو آپ کی انٹرنیٹ رفتار میں خاطرخواہ اضافہ ہوجائےگا۔اس کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔


Run میں جاکر gpedit.msc لکھ کر اوکے کردیجیے۔اب آپ کے سامنے گروپ پالیسی ایڈیٹر کھل جائےگا جس میں آپ مندرجہ ذیل مراحل سے ڈبل کلک کرتے ہوئے گزریں۔


Local Computer Policy > Computer Configuration > Administrative Templates > Network > Qos Packets Scheduler > Limit Reservable Bandwith.


جب آپ Limit Reservable Bandwith پر ڈبل کلک کریں گے تو آپ کے سامنے ایک باکس کھلے گا ۔ اس میں آپ کی بینڈوڑتھ Not Configured حالت میں ہوگی۔ آپ اس باکس میں Explane کے ٹیب پر کلک کیجیے ، آپ کو حقیقت کا علم ہوجائے گا۔دوسرے معنوں میں ونڈوز نے آپ کی انٹرنیٹ رفتار کا بیس فیصد اپنے مقاصد کے لیے مختص کرلیا ہے۔ آپ Enable پر کلک کیجیے اور بینڈوڑتھ کی حد صفر میں بدل دیجیے۔ اب آپ اپنے انٹرنیٹ کی سو فیصد رفتار سے مستفید ہوسکتے ہیں۔


" کمپیوٹر مشکلات کا آسان حل"
ازخدیجہ اقبال
صفحہ نمبر۷۵ اردوڈائجسٹ مئی ۲۰۱۰ء

  • Digg
  • Del.icio.us
  • StumbleUpon
  • Reddit
  • RSS

0 comments:

Post a Comment